Is Oumuamua An Alien Spaceship? – Omumamua, the Sky object

Omumamua, the Sky object

Omumamua, the Sky object

سوال: امواموا نامی ایک پُراسرار پتھر کچھ سال قبل ہمارے سورج کے نزدیک سے گزرا لیکن تیز رفتاری کے باعث سورج اس کو جکڑ نہ سکا اور وہ بچ کے نکل گیا… اگر سورج کی جگہ بلیک ہول ہوتا تو کیا ہوتا؟ (اسد علی، ٹنڈو اللہ یار)

جواب: اومُواموا وہ پہلا پتھر تھا نظام شمسی کے باہر سے خاموشی سے ہمارے نظام شمسی میں داخل ہوا اور زمین کو کراس کرتا ہوا سورج کے پاس سے گزر کر اب نظام شمسی سے باہر جارہا ہے۔ یہ پہلی بار تھا جب ہم نے کسی ایسے پتھر کو دیکھا جو ہمارے نظام شمسی سے باہر کا تھا۔ بہرحال اگر سورج کی جگہ سورج جتنے ماس کا حامل کوئی بلیک ہول موجود ہوتا تو امواموا تب بھی بچ کے نکل جاتا… وہ کیسے؟ وہ ایسے کہ جب کوئی ستارہ بلیک ہول بنتا ہے تو اس کی کشش ثقل اُتنی ہی رہتی ہے جتنی اُس وقت تھی جب وہ ستارہ تھا لیکن بلیک ہول بننے کے بعد اس کے گرد ایک ریڈ زون طرز کا علاقہ بن جاتا ہے جسے ہم ایونٹ ہورائزن (Event Horizon) کہتے ہیں، اس علاقے میں جو شے آجائے وہ بلیک ہول سے بچ نہیں سکتی مگر ایونٹ ہورائزن سے باہر موجود شے کے لئے بلیک ہول کی کشش ثقل ستارے جتنی ہی ہوتی ہے، بنیادی طور پہ سورج سے تین گنا بڑا ستارہ ہی بلیک ہول بن سکتا ہے لیکن یہاں ہم فرض کرلیتے ہیں کہ اگر سورج بطور بلیک ہول وہاں موجود ہوتا تو امواموا کا ایونٹ ہورائزن سے کتنا فاصلہ ہوتا…. 

Schwarzschild radius

نامی ایک مساوات ہے جسے نظریہ اضافت سے derive کیا گیا تھا، اس مساوات کے ذریعے ہم کسی بھی بلیک ہول کا event horizon معلوم کرسکتے ہیں؛ اسی مساوات سے معلوم پڑتا ہے کہ اگر سورج بلیک ہول بن جائے تو اس کا ایونٹ ہوائزن اس کے مرکز سے لے کر تین کلومیٹر تک ہوگا، یعنی سورج بلیک ہول بن کر singularity (نقطے جتنا) بن جائے گا لیکن اس singularity کے آس پاس کے تین کلومیٹر تک کے علاقے میں اگر کوئی شے آئی تو اسے سورج (جو بلیک ہول بن چکا ہوگا) نہیں چھوڑے گا، ہاں اس تین کلومیٹر سے باہر موجود اشیاء کے لیے بلیک ہول کی کشش ثقل اتنی ہی رہے گی جتنی اس وقت تھی جب یہ سورج تھا، ابھی ہمارے سورج کا radius تقریباً 695,508 کلومیٹر ہے، اگر یہ بلیک ہوتا تو اِس کا event horizon اِس کے مرکز سے صرف 3 کلومیٹر دور ہوتا آسان الفاظ میں کہیں تو سورج اگر بلیک ہول ہوتا تو اسکا radius صرف 3 کلومیٹر ہوتا یعنی اس کا (یعنی بقیہ 695,505 کلومیٹر کا علاقہ خالی رہ جاتا)… ہمیں معلوم ہے کہ امواموا سورج سے 3 کروڑ 80 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرا ہے، سو ہمارا سورج اگر بلیک ہول ہوتا تو امواموا کا ایونٹ ہورائزن سے فاصلہ

3,80,00,000+6,95,505= 3,86,95,505 km

(3 کروڑ 86 لاکھ 95 ہزار 505 کلومیٹر) ہوتا، یعنی امواموا باآسانی بچ جاتا…. بلیک ہول بننے کے بعد کوئی ستارہ اس حد تک چھوٹا کیسے ہوجاتا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ جب ستارہ زندہ ہوتا ہے تو اس پہ 2 طاقتیں لگ رہی ہوتی ہیں ایک طاقت فیوژن ریکشن کی ہوتی ہے جو ستارے میں ہورہا ہوتا ہے جس کے باعث پریشر بنتا ہے جو ستارے کو expand (پھیلا رہا) ہوتا ہے جبکہ دوسری طاقت ستارے کی کشش ثقل کی ہوتی ہے جو اسے collapse (چھوٹا) کررہی ہوتی ہے، یہ دونوں طاقتیں ملکر ایک توازن قائم کرتی ہیں اور ستارہ اپنا وجود برقرار رکھتا ہے، لیکن جیسے ہی ستارہ مرنے سے پہلے دھماکے سےپھٹتا ہے تو fusion reaction ختم ہوجاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ ستارے میں اب ایک ہی طاقت رہ جاتی ہے کشش ثقل کی… ستارہ اپنی شدیدکشش ثقل میں ہی دھنسا جاتا ہے اور singularity (نقطے) میں بند ہوجاتا ہے… Singularity تک پہنچتے ہی ستارے کے گرد ایونٹ ہورائزن وجود میں آجاتا ہے یعنی یہ ایک قسم کا red zone ہوتا ہے… اس ستارے کو اب ہم بلیک ہول کہتے ہیں… اگر کبھی ہمارا سورج اچانک سے بلیک ہول بن جائے تو ہمارے نظام شمسی میں سیاروں کا نظام disturb نہیں ہوگا کیونکہ تمام سیارے ایونٹ ہورائزن سے بہت دور ہونگے، اور ہمیں معلوم ہے کہ ایونٹ ہوائزن کے باہر اس کی کشش ثقل میں فرق نہیں آئے گا…. ہاں روشنی آنا بند ہوجائے گی جس کے باعث 30 سال 

کے اندر اندر زمین پہ سے زندگی کا خاتمہ ہوجائے گا…

محمد شاہ زیب صدیقی

زیب نامہ

باہری کائنات سے دو پُراسرار پتھروں کی نظام شمسی میں آمد کے متعلق تفصیلی اُردو ڈاکومنٹری دیکھنے کےلئے:

بلیک ہول کے متعلق اُردو ڈاکومنٹری دیکھنے کے لیے:

https://youtu.be/toHIvN5KNSo 

#زیب_نامہ

https://www.facebook.com/groups/FalkiyatiDuniya/?ref=share

#بلیک_ہول ؛#ایونٹ_ہورائزن #BlackHole #EventHorizon 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *