Why do mosquito bites make us itch? – مچھر کے کاٹنے سے ہمیں خارش کیوں ہوتی ہے؟
Why Do Mosquito Bites Itch?
مچھر کے کاٹنے سے ہمیں خارش کیوں ہوتی ہے؟
جواب. مچھر آپ کے جسم پر بیٹھ کر چون چوسنے کےلیے اپنے جسم کا ایک خاص قسم کا حصہ استعمال کرتا ہے اسے بیک وقت ایک سرنج سا آلہ سمجھ لیجیے اور سٹرا بھی جس سے وہ نہ صرف انسانی جسم میں سوراخ ڈالتا ہے بلکہ خون کھنچتا ہے اور اسے پیتا بھی ہے۔ جیسے ہی مچھر کی یہ سوئی انسانی جسم میں جاتی ہے تو انسانی خون باہر نکلنے پر ہمارے مدافعتی نظام کے تحت جمنا شروع ہو جاتا ہے۔ اگر خون جم جاے تو مچھر کا سٹرا خون نہی سپ کر سکے گا۔ اس مقصد کےلیے مچھر ایک خاص کا اپنا لعاب انسانی جسم میں داخل کرتا ہے جس سے انسانی جسم چند سیکنڈ کےلیے نہ صرف مچھر کاٹے کی جگہ پر سن ہو جاتا ہے بلکہ خون بھی نہی جمتا۔ مچھر اپنی پیاس بجھا کر نکل جاتا ہے۔ جیسے ہی انسان جسم مچھر کاٹے جانے والی جگہ پر سے سن ہونے کی کیفیت سے واپس آتا ہے ہمارے مدافعتی نظام کو ہمارے جسم میں مچھر کی طرف سے انجیکٹ کیے لعاب کے کیمیکلز کا احساس ہوتا ہے۔ اس کے رسپانس میں ہمارا جسم نہ صرف خارش کرتا ہے بلکہ سوجھ بھی جاتا ہے۔
Raof Luck
جواب. دیکھیں، کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ جب ہمارے کوئی کٹ لگتا ہے تو خون کچھ دیر بہنے کے بعد رک کیوں جاتا ہے؟ کیونکہ ہمارے خون میں “clotting” یعنی جمنے کا عمل ہوتا ہے جب یہ جسم سے باہر بہتا ہے تاکہ خون کے ضائع کو روکا جاسکے اس عمل کے لیے پروٹین (بنیادی طور پر fibrinogen) اور وٹامن کا کردار ہوتا ہے۔ مگر مچھر یا کوئی اور خون چوسنے والا جانور تو جب خون چوستا ہے تو پھر خون نہیں جمتا، اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ایسے جانور اپنے تھوک کے ذریعے ایک anticoagulant کیمکل ہمارے خون میں شامل کردیتے ہیں جو خون کو جمنے نہیں دیتا، اور یہی anticoagulant کیمکل خارش اور جلن کا باعث بنتا ہے (inflammation Reaction)
مچھر کے تھوک میں heparin نام کا کیمکل پایا جاتا ہے جو کہ anticoagulant کا کام کرتا ہے اور جب جسم میں داخل ہوتا ہے تو خارش اور جلن کی وجہ بنتا ہے۔
اسی طرح بلڈ بینک میں جو خون سٹور کیا جاتا ہے اس کو جمنے سے بچانے کے لیے Acid citrate dextrose نام کا anticoagulant استعمال کیا جاتا ہے
https://www.facebook.com/sciencekiduniyaa
~وارث على ~